ڈالر کی قیمت کے بڑھنے سے نواز شریف اور اسحاق ڈار کو فائدہ کیسے ہوتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنما کا بڑا دعویٰ

جہلم(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا میڈیا سیل اعلی عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے، اتوار کو جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ مخالف مہم کا مقصد عدلیہ کو دفاعی پوزیشن پر لے کر جانا ہے،انہوں نے کہا کہ 1100ارب کا جو این آر او لیا گیا، سپریم کورٹ اس کے اوپر فیصلہ دینے والی ہے،

فواد چوہدری نے کہا کہ 90دن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ہونے ہیں، اب 60دن سے بھی کم مدت رہ گئی ہے، پی ڈی ایم چاہتی ہے الیکشن نہ ہوں کیونکہ الیکشن ہوئے تو عمران خان آتا ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ ملک میں مارشل لا لگوانے کے لیے منظم مہم چلا رہے ہیں، عدلیہ نظریہ ضرورت کے علاوہ تاریخ نہیں بڑھا سکتی،ان کا کہنا تھا کہ سیاسی عدم استحکام ٹھیک ہوگا تو ملکی معیشت ٹھیک ہوگی، ڈالر کے بڑھنے سے فائدہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کو ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close