صدر سے ملاقات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ کیا ہو گا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پنجاب اور خبیر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے ایوان صدر جانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پیر کو (آج) اجلاس طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مشاورت کیلئے پیر کی صبح ساڑھے 9:30بجے ہو گا، الیکشن کمیشن اجلاس میں فیصلہ کرے گا کہ صدر کی دعوت پر ایوان صدر جانا ہے یا نہیں،الیکشن کمیشن صدر کے ساتھ مشاورتی عمل کا حصہ نہیں بنے گا، تاہم صدر کے ساتھ ملاقات کا حتمی فیصلہ ابھی ہونا ہے،

صدر نے الیکشن کمیشن کو پیر کے روز ایوان صدر مشاورت کیلئے دعوت دی تھی،واضح رہے الیکشن کمیشن نے ایوان صدر کو خط کا جواب دیتے ہوئے صوبوں کے انتخابات سے متعلق صدر کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے سے معذرت کی تھی، خط میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 105کے تحت تحلیل شدہ اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ گورنر دے سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں