مریم نواز منانے میں ناکام، شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ سے مزید دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے لیکن میں پارٹی میں عہدہ نہیں لوں گا ۔ سابق وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا ہے اور اس وقت بھی مشکل ترین حالات کے باوجود ملک کو استحکام دینے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہانواز شریف میرے لیڈر ہیں، جماعت سے اختلافات ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے ایسا اکثر ہوتا رہتا ہے ۔ اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کراچی میں تشویشناک واقعہ پیش آیا،ایسے واقعات کا پہلا بھی یکجا ہو کر مقابلہ کیا اور اس خرابی سے نجات حاصل کی،ان کاکہناتھا کہ یہ واقعات معیشت کو مزید کمزور کر دیں گے ،کوئی ریاست ایسے حملے برداشت نہیں کر سکتی۔لیگی رہنما نے کہاکہ پولیس آفس پر حملے کے سبب اپنا سیمینارملتوی کیا،ملکی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت، اہلیت نظر نہیں آتی ، سیاسی حلقے ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں،اپنے پلیٹ فارم سے عوام اور مسائل کے حل کی بات کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close