اسلام آباد (پی این آئی )اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں چوکیدار نے فائرنگ کرکے لیکچرار کو قتل کردیا، پولیس کے مطابق اطلاعات ہیں کہ چوکیدار اور لیکچرار کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد چوکیدار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیکچرار جاں بحق ہوگئے۔جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کےبعد چوکیدار فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہےکہ لیکچرار بشیر کا تعلق مردان سے ہے،
مقتول کا چوکیدار کے ساتھ پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا، چوکیدار نے آج دوبارہ تلخ کلامی پر مبینہ طور پر لیکچرار کو قتل کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں