خوفناک زلزلے کے جھٹکے، زمین لرز اُٹھی

کوئٹہ (پی این آئی) خوفناک زلزلے کے جھٹکے ۔۔ بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق خاران میں آج صبح زلزلہ آیا جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکزجنوب مغرب میں 29 کلو میٹر دور تھا۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم عوام میں خوف کی کیفیت چھا گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close