اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع رانا ثنا اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس میں شریک جرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے آئینی منصب کو پارٹی ترجمان کے عہدہ میں بدلنا افسوسناک ہے، صدر کا الیکشن کی تاریخ کے اعلان سے کوئی سروکار نہیں۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عارف علوی فارن فنڈنگ کیس میں شریک جرم ہیں، عمران خان صدر کے منصب کے ذریعے الیکشن کمیشن کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عارف علوی صدر پاکستان بنیں، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں، وہ اپنے منصب کی عزت کا پاس رکھیں، پہلے بھی عمران خان نے صدر، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور گورنر سے کچھ ایسے اقدامات کرائے جس کو سپریم کورٹ نے آئین شکنی قرار دیا تھا۔دوسری جانب وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عارف علوی اپنی آئینی اوقات میں رہیں اور الیکشن کمیشن کی آئینی حدود میں تجاوز نہ کریں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں الیکشن سے متعلق قانون کی دستاویز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدر مملکت انتخابات کے معاملے پر سیاست نہ کریں اور اپنی آئینی اوقات میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’عارف علوی اپنی نہیں تو اپنے عہدے کی عزت کا خیال کریں، یاد رکھیں وہ اس عہدےپہ 2018 میں ہونے والی سلیکشن/واردات کے نتیجے میں صدر مملکت کے عہدے پر قابض ہوئے۔خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ ریفرنس اور وارننگ کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ حاضر ہے۔
اس سے قبل وزیر دفاع متنازع ٹوئٹ پر نجم سیٹھی پر برس پڑے تھے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ شخص اسٹیٹ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کررہا ہے، ہماری اشرافیہ کو صرف اپنا مفاد عزیز ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کی ٹویٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسٹیٹ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا موازنہ پی ایس ایل سے کررہا ہے، سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ حلال ہے اور پی ایس ایل پر حرام۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اشرافیہ کو صرف اپنا مفاد عزیز ہے، قومی سلامتی اور قیمتی جانیں ڈسپوزایبل ہیں۔ سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کے تناظر میں تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے صبح ایک ٹویٹ کی تھی، جسے شدید تنقید کے بعد ڈیلیٹ کردیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں