جیل بھرو تحریک،قیدیوں کوکہاں رکھا جائے گا؟ صوبائی حکومت نے قیدیوں کو رکھنے کے لیےانتظامات شروع کر دیئے

کوئٹہ (آئی این پی) آئی جی جیل بلوچستان شجاع کاسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تھانہ بھرو تحریک کے پیش نظر صوبے کی جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کے حوالے سے اقدامات کر دیئے گئے ،گرفتاری دینے والوں کو سٹیڈیم اور کھلے میدانوں میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔ہفتہ کو آئی جی جیل بلوچستان شجاع کاسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے تھانہ بھرو تحریک کے پیش نظر صوبے کے جیلوں میں قیدیوں کو رکھنے کے حوالے سے اقدامات کر دیئے گئے ہیں،11

جیلوں میں 2ہزار سے زائد قیدی ہیں اور مزید 2ہزار قیدی رکھے جا سکتے ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ گرفتاری دینے والوں کو سٹیڈیم اور کھلے میدانوں میں بھی رکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close