دبئی سے ڈھاکا جانیوالی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی؟

کراچی(آئی این پی)دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی پرواز نے کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ہنگامی لینڈنگ مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث کی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کر گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمر جنسی لینڈنگ کے دوران بنگلادیشی مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close