ججز کی ویڈیو کیوں لیک کی جا رہی ہیں؟ عمران خان نے انکشاف کر دیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے معاملے پر جنرل (ر)باجوہ نے حکومتی پالیسی کے خلاف بیان دیا ۔لاہور میں کالم نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت روس اوریوکرین کی جنگ پر غیر جانبدار رہنا چاہتی تھی لیکن جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکہ خوش نہیں ہے ، سابق آرمی چیف نے ہماری حکومت گرانے کے ساتھ ساتھ نیب پر کنٹرول کا بھی اعتراف کرلیا ہے جو کہ حلف کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ تسلیم کرچکے ہیں کہ انہوں نے ٹیلی فون کالز ٹیپ کی ہیں ، پاک فوج کو جنرل باجوہ کے اقدامات کی انکوائری کروانی چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ عدلیہ کو آئین کی بالادستی کے لیے کردار ادا کرنے سے روکا جارہا ہے ، ججز کو دبا میں لانے اور ان سے مرضی کا فیصلہ لینے کے لیے آڈیوز لیک کی جارہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close