لاہور (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کہا ہے کہ کوئی ادارہ عمران خان کو سپورٹ نہیں کر رہا، وہ عدلیہ کے کندھوں پر بیٹھ کر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، جانے والے کچھ لوگ عمران خان کی سہولت کاری چاہتے ہیں۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ادارے میں فیض کی باقیات موجود ہیں جو اب بھی عمران خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان سیاسی جلسے کے لیے ٹانگ کے ساتھ پنڈی چلا جاتا ہے لیکن عدالت میں پیش نہیں ہوتا۔
اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر آنے والے عمران خان 12 سال کا پلان بنا کر بیٹھے تھے، نواز شریف نے ان کا پلان تتر بتر کر دیا۔انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ عمران خان کو سپورٹ نہیں کر رہا، وہ عدلیہ کے کندھوں پر بیٹھ کر آنے کی کوشش کر رہے ہیں، جانے والے کچھ لوگ عمران خان کی سہولت کاری چاہتے ہیں۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ ناصرف ن لیگ بلکہ سب سیاسی جماعتوں کا ہونا چاہیے۔مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو کو بینچ فکسنگ کا ثبوت قرار دیدیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں