آج بھی کون عمران خان کی سہولتکاری کر رہا ہے؟ مریم نواز برس پڑیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ میں جنرل فیض کی کچھ باقیات آج بھی عمران خان کی سہولتکار کررہی ہے، دو آڈیوز سامنے آنے پر گیڈر سینگھی کا پتا چل گیا ہے۔

عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آیا اور اب عدلیہ کے کندھوں پر آنا چاہتا ہے،نوازشریف نے عمران خان کا 12سال کا اگلا پلان تتر بتتر کردیا، یہ نوازشریف کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے جیونیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ بنچ فکسنگ ہورہی ہے، بتائیں بنچ فکسنگ ہورہی ہے، پرویزالٰہی کی آڈیو لیکڈ میچ فکسنگ کا ثبوت ہے،آڈیو لیکس میں پرویزالٰہی ججز کے نام لے کر بتا رہے ہیں کہ یہ بنچ بنا دیں۔اسی طرح یاسمین راشد کی آڈیو لیک آئی ہے جس میں وہ فرما رہی ہیں کہ سپریم کورٹ میں ہمارے بندے بیٹھے ہوئے ہیں، میں ساری جوڈیشری کی بات نہیں کرتی، جوڈیشری میں بہت اچھے اچھے اور معتبرنام بھی ہیں۔لیکن جوڈیشری میں جنرل ر فیض کی کچھ باقیات ابھی بھی ہیں، جن کے ذریعے وہ آپریٹ کرتے تھے، عمران خان کی سہولتکاری جنرل ر فیض کی اس باقیادت سے ہورہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے مفادات آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسے کیلئے اسی ٹانگ کے ساتھ پنڈی چلا جاتا ہے مگر عمران عدالت میں پیش نہیں ہوتا،پاکستان میں پہلی بار دیکھا کہ عدالت بلا رہی ہے لیکن وہ جا نہیں رہا، یہ شخص آج بھی ڈیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔اگر ایک یا دو کرداروں کی وجہ سے عدلیہ پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو احتساب عدلیہ کو خود کرنا ہوگا۔دو آڈیوز سامنے آنے پر گیڈر سینگھی کا پتا چل گیا ہے، عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر آیا اور اب عدلیہ کے کندھوں پر اقتدار میں آنا چاہتا ہے۔ عمران خان 12سال کا اگلا حکومت کا پلان بنا کر بیٹھے تھے اور اگلی تعیناتی چاہتے تھے۔ لیکن نواز شریف نے عمران خان کا پلان تتر بتتر کردیا، یہ نوازشریف کی بڑی کامیابی ہے۔ مجھے ان کے ساتھ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو ان کرداروں کے ساتھ قدرت کر رہی ہے جو مکافات عمل کر رہا ہے جو طاقت اور اقتدار کا تکبر کا جو نشہ ہوتا وہ انسان ک کیا حال کر دیتا ہے اور یہ خود آپس میں ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close