گاڑیوں کے شوقین افراد کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

کراچی (پی این آئی) معروف گاڑی ساز کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر لاکھوں روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا اٹلس کار پاکستان کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت بڑھنے کے منفی اثرات ہوئے ،تبدیل ہوتے کاروباری حالات کے بھی منفی اثرات ہورہے ہیں۔

سیلز ٹیکس میں اضافے سے بھی گاڑیوں کی قیمت بڑھی ہے ،ہنڈا اٹلس کار نے مختلف ماڈلز پر 2 لاکھ 50 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ۔ سٹی منیول 1.2 کی قیمت 2.50 لاکھ روپے اضافے سے 45 لاکھ 79 ہزار روپے ہوگئی،سٹی ماڈل 1.2 سی وی ٹی دو لاکھ 60 ہزار روپے اضافے سے 47 لاکھ 29 ہزار روپے کی ہوگئی ،سٹی 1.5 سی وی ٹی 3 لاکھ روپے اضافےسے 54 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ بی آر وی سی وی ٹی 3 لاکھ روپے اضافے سے 59 لاکھ 49 ہزار روپے پر پہنچ گئی،سوک 1.5 سی وی ٹی 4.50 لاکھ روپے اضافے سے 77 لاکھ 79 ہزار روپےمیں ملے گی۔ سوک اوریل 1.5 سی وی ٹی 5 لاکھ روپے اضافے سے 80 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ،سوک ماڈل آر ایس 5.50 لاکھ روپے مہنگی ہوکر 91لاکھ 99 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب ضمنی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات،ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.89 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مہنگائی کی مجموعی شرح 38.42 فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 34 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں مرغی، گھی، خوردنی تیل اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق 5 لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت تین ہزار سے بڑھ گئی، برانڈڈ خوردنی تیل کی قیمت میں ایک ہفتے میں 243 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت میں 44 روپے تک اضافہ ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت ایک ہفتے میں31 روپے تک بڑھی۔ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش فی کلو سات روپے سے زائد اور دال مونگ 3 روپے تک مہنگی ہوئی، ایل پی جی گھریلو سلنڈر 47 روپے تک مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق گوشت، دودھ، دہی، جلانے کی لکڑی، چینی، گڑ اور نمک بھی مہنگا ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close