پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی سعودی سفارتخانے کی جانب سے مذمت، شہداء کے اہل خانہ، حکومت اور پاکستانی عوام کے ساتھ تعزیت

اسلام‏ آباد (پی این آئی) پاکستان میں سعودی سفارتخانے نے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف برادرملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے سفارتخانے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانہ ان مجرمانہ کاروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے مملکت سعودی عرب کے مصمم مؤقف کہ “مملکت ہر قسم کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف برادرملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے”کا اعادہ کرتا ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانہ شہداء کے اہل خانہ اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close