این اے 193ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار کو بڑی حمایت مل گئی

اسلام آباد(پی این آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 ضمنی انتخابات میں جمعیت علمائے اسلام اور جمعیت علمائے پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمار احمد خان لغاری کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی ایم این اے سردار جعفر لغاری کے انتقال پر نشست خالی ہوئی تھی جس پر پولنگ 26 فروری کو ہوگی۔ن لیگ کی جانب سے سردار عمار احمد خان لغاری امیدوار ہیں اور جمعیت علمائے اسلام اور جمعیت علمائے پاکستان نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔مختلف برادروں اور حلقے کی اہم شخصیات نے بھی پی ٹی آئی چھوڑکر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close