تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ضمنی الیکشن این اے 193میں حلقے کی اہم شخصیات نے پی ٹی آئی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوارر سردار عمار احمد خان لغاری کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ یونین کونسل تتاروالا کے جام عاشق مہسر کا پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمار احمد خان لغاری کی حمایت کا اعلان کیا ، اسی طرح یونین کونسل محمد پور میں بھی تحریک انصاف دریشک گروپ کو بڑا جھٹکا لگا ،سیٹھ حضور بخش نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

امیدوار سردار عمار احمد خان لغاری کی حمایت کردی ،یونین کونسل راکھ عظمت والا کے محمد افضل خان جوگیانی، عبدلمجید خان جوگیانی کا برادری سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان ،جوگیانی برادری نے کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار عمار احمد خان لغاری کی حمایت کا اعلان کر دیا ،یونین کونسل قنمبر شاہ کے حاجی میر ہزار خان تالپور، حاجی ربنواز خان تالپور اور محمد آصف تالپور نے اپنی برادری سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

،تالپور برادری نے بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمار لغاری کی حمایت کر دی،یونین کونسل برڑہ کے جام غلام علی برڑہ، سابق چیئرمین جام سبزعلی برڑہ کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان جبکہ برڑہ برادری کا مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عمار لغاری کی حمایت کا اعلان کردیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close