ن لیگ کے بعد کہاں جائوں گا ؟ شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے اسے ختم کیے بغیر حکومت نہیں چل سکتی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین جمہوری حکومتیں گزرنے کے باوجود نیب قائم ہے، نیب ملک کا سب سے کرپٹ ادارہ ہے، اس ادارے کو ختم کریں ورنہ پاکستان کی حکومت نہیں چلیگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اہلکار اختیارات کے استعمال سے گھبراتے ہیں،

آج جو بدحالی ہے اس کی وجہ یہ نیب کا ادارہ ہے، آج لوگ سوال کررہے ہیں کہ ملک کے حالات ایسیکیوں ہیں، جو ظلم نیب نے کیا اس کے حقائق بھی عوام کے سامنے آئیں، نیب صرف سیاسی انتقام کیلیے بنایا گیا تھا، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ان سوالات کا جواب دینا پڑے گا۔شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ میں 23 سال سے نیب کو سمجھتا ہوں، ملک کے سیاستدان اور صنعتکار نیب کی عدالتوں میں چکر لگا رہے ہیں، نیب کو ملکی سیاست پرقبضے کے لیے بنایا گیا،

جاوید اقبال کا احتساب ہونے تک معاملات ا?گے نہیں چل سکتے۔پارٹی سے ناراضی کے سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ 31 سال پارٹی میں بغیر عہدے کے کام کیا ہے، (ن) لیگ سے کوئی معاملات نہیں، نواز شریف میرے لیڈر ہیں، (ن) لیگ کے بعد سیدھا گھر جائوں گا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس اسٹیج پر ملک کے حالات پہنچے ہیں ہم سب اس کے ذمے دار ہیں، جو نئی لیڈر شپ آئے اسے کام کا موقع دینا چاہیے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close