کون کون اور کب گرفتاری دے گا؟ عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی) آج زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پر اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان جیل بھرو تحریک کے پہلے مرحلے سے متعلق لائحہ عمل طے کریں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق لاہور سے کون کون سے رہنما پہلے گرفتاری دیں گے؟ اس پر آج مشاورت کی جائے گی، جبکہ جیل بھرو تحریک کے دوسرے مرحلے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید آج لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب، کے پی کے انتخابات کی تاریخ سمیت دیگر سیاسی امور پر بھی اہم مشاورت کریں گے، پنجاب اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close