چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دیدی۔ ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ ایف آئی اے نے لیک آڈیوز کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں،ایف آئی اے نے سابق وزیراعلیٰ کی آڈیوز کی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ ان آڈیوز کو فرانزک کیلئے لاہور بھجوایا جائے گا،فرانزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close