شیخ رشید کیساتھ جیل میں زیادتی؟ بالآخر خاموشی توڑ دی

راولپنڈی (پی این آئی )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کے پاس روٹی نہیں لیکن ملک میں 88 وزیر ہیں جو کہتے ہیں تنخواہ نہیں لیں گے اور پیٹرول زرداری کا ڈلوائیں گے، یہ سب یاد رکھیں جھنڈے کے نیچے ڈنڈا بھی ہے۔جیل میں میرے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی بس2راتیں جگائے رکھا ۔لال حویلی کے باہر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 دن کے لیے سسرال گیا، غریب کی زندگی اجیرن بنادی گئی، عمران خان سے کہا ہے اب آر یا پار کرنے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم بی بی اپنے شوہر کو تو ساتھ ملاؤ لیکن مریم کا بیانیہ گھر میں کوئی نہیں مان رہا، مریم بتاؤ تمھاری حکومت نہیں تو کس کی ہے؟ ہمت کر کے بتاؤ۔شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی کسی کے باپ کی نہیں میری ہے، اتوار تک میرے گھر میں ڈکیتی کرنے والے سب کچھ واپس کر دیں ورنہ مقدمہ درج کراؤں گا، ہماری لڑائی فوج اور بیورو کریسی سے نہیں ارکان خریدنے والوں سے ہے، یہ سب رشتہ داروں کا گروپ فائیو ہے سب سے بڑا ڈاکو زرداری ہے، زرداری نے مسلم لیگ (ن) کو تباہ کر دیا، بلو رانی ایسے ملک ملک جارہا ہے جیسے نقشے میں دیکھتا ہو کہ ملک کہاں کہاں ہیں۔انہوں ںے کہا کہ غریب کے پاس روٹی نہیں لیکن 88 وزیر ہیں جو کہتے ہیں تنخواہ نہیں لیں گے اور پیٹرول زرداری کا ڈلوائیں گے، یہ سب یاد رکھیں جھنڈے کے نیچے ڈنڈا بھی ہے، یہ وقت آنے والا ہے، الیکشن نہ ہوئے تو خانہ جنگی کا خطرہ ہے، ملک قحط کی طرف جارہا ہے اور لوگ دکانیں لوٹیں گے، روس معیشت تباہ ہونے پر ٹوٹ گیا تھا، ہمارے ہاں بھی اس وقت 10 ہزار کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 15 دن جیل میں رہا اور اہم ترین لوگوں سے ملاقات کی جنہیں واضح کیا جب تک عمران خان ڈاکوؤں کے خلاف ہے اس کے ساتھ کھڑا رہوں گا، شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ( ن) کے ان رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری گرفتاری کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ گلے پر انگوٹھا رکھ کر الیکشن کرانے ہوں گے، یہ پنجاب اور مرکز کے ایک سا تھ الیکشن کرانا چاہتے ہیں، انہیں کوئی کچھ نہیں دے رہا، آئی ایم اے معاہدہ ہونے کے باوجود ڈیفالٹ کا خدشہ ہے، یہ لوگ عمران خان سے الیکشن کسی صورت نہیں جیت سکتے یہ عمران خان کو گرفتار اور نااہل کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فوج ہماری ہے لیکن جلد یا بدیر فوج کو سمجھ آئے گی کہ ملک بچانے کے لیے شفاف الیکشن ضروری ہیں، فوج سب کو ساتھ بٹھائے الیکشن کرائے اگر انتظار کیا تو پاکستان جیل بن جائے گا، فوج کا امیج بحال کرنا ہے تو ہر صورت الیکشن کرانے ہیں، فوج کا امیج تباہ نہیں کرنے دینا۔شیخ رشید نے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کہہ رہا ہے کہ کھیل ختم پیسہ ہضم ہوگیا، ن(ن) لیگ کے ورکرز بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close