لاہور (پی این آئی) برابری پارٹی کے سربراہ اور گلوکار جواد احمد نے کراچی پولیس کے ہیڈ آفس پر حملے کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دے دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں جواد احمد نے کہا ’کراچی دھماکے کا سب سے بڑا ذمہ دار عمران خان ہے۔ جب سے اسے اس کے سپر کنگ جنرل باجوہ نے نوکری سے نکالا ہے اس وقت سے جنرل باجوہ کا سپر غلام عمران پاکستان میں مسلسل سیاسی انتشار اور فساد پھیلا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی ہو رہی ہے اور امن وامان ختم ہو رہا ہے۔‘
کراچی دھماکے کا سب سے بڑا ذمہ دار عمران خان ہے۔ جب سے اسے اسکے سوپر کنگ جنرل باجوہ نے نوکری سے نکالا ہے اس وقت سے جنرل باجوہ کا سوپر غلام عمران پاکستان میں مسلسل سیاسی انتشار اور فساد پھیلا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی ہو رہی ہے اور امن وامان ختم ہو رہا ہے۔
— Jawad Ahmad (@jawadahmadone) February 17, 2023
جواد احمد کو اس ٹویٹ پر پاکستانیوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’نوکری، معاشیات، عمران، فساد، ان سب چیزوں کو پہلے صحیح طریقے سے آپس میں جوڑو پھر ایک الزام لگاؤ ، ** انسان سارا کچھ مکس کر دیا ہے۔‘ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ’ترکی کے زلزلے کا الزام بھول گئے وہ نہیں لگایا ابھی تک۔‘
ایک اور صارف نے جواد احمد کو مشورہ دیا’’ جواد بھائی رات کے اس پہر اتنی ٹینشن لینا ٹھیک نہیں، پانی پئیں اور ’ساڈا کلیاں جی لگدا ای ناں ڈھولنا‘ مدھم آواز میں گنگنائیں۔‘‘خیال رہے کہ کراچی پولیس چیف کے آفس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک فوج نے مشترکہ آپریشن کیا اور چار گھنٹے بعد عمارت کو کلیئر کرالیا۔ آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں