جیل بھرو تحریک کا آغاز کہاں سے ہوگا؟ اعلان کر دیا گیا

لاہور ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرین عمران خان کے فوکل پرسن جیل بھرو تحریک سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے بتا دیا کہ لاہور میں جیل بھرو تحریک کس مقام سے شروع کی جا رہی ہے۔

ایک ٹوئیٹ میں سینیٹر اعجاز احمد چودھری نےبتایا کہ لاہور سے ‎جیل بھروتحریک کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ بدھ 22 فروری 2023 شاہراہ قائداعظم فیصل چوک سے جیل تحریک کا آغاز ہوگا اورعوام کی بڑی تعداد رضاکارانہ گرفتاری دینے والوں کے ساتھ ہوگی .تحریک انصاف کی تیاری مکمل ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close