مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو بڑی یقین دہانی کروا دی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائز مریم نواز نے سینیر پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سینئرقیادت کو ساتھ لے کر چلا جائے گا۔ مریم نواز کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ شاہد خاقان عباسی نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز سے ملاقات کیلئےلاہور پہنچے۔

ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہا کہ میرا آپ کیساتھ احترام کا مضبوط رشتہ ہے، بے پرکی پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نواز شریف کا سپاہی تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا موقف ہے کہ پارٹی میں ہر معاملے میں مشاورت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close