جیل بھی شیخ رشید کو خوفزدہ نہ کرسکی، ایک بار پھر بڑا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) شیخ رشید نے جیل بھرو تحریک میں سب سے پہلے گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے گرفتاری دیں یا نہ دیں عوامی مسلم لیگ گرفتاری دے گی،عمران خان سے پہلے گرفتاری دوں گا۔

جیل میں اہم لوگوں سے بات چیت ہوئی،میرے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں کی گئی بس دو راتیں جگائے رکھا،جس موت کی چکی میں فواد چوہدری رہ کر آیا میں بھی وہیں سے آیا ہوں۔جب تک عمران خان چوروں کے سامنے ڈٹا ہے میں ان کے ساتھ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رشتہ داروں کا گروپ گینگ آف فائیو سب سے بڑا ڈاکو آصف زرداری ہے،آصف زرداری نے چال چلی اور ن لیگ کو تباہ کر دیا۔ سابق وزیر داخلہ نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی تمہارا بیانیہ تمہارے گھر میں نہیں مانا جا رہا،اب مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ حکومت ہماری نہیں تو پھر ان سے پوچھا جائے کہ کس کی حکومت ہے؟ شیخ رشید کا متنبہ کرتے ہوتے کہنا تھا کہ جو پولیس والے ڈاکو کے روپ میں میرے گھر سے چیزیں لیکر گئے وہ واپس کر دیں ورنہ پرچہ درج کراؤں گا۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہونے کے باوجود ڈیفالٹ کا خطرہ ہے،حکومت صوبے اور وفاق کے الیکشن اکٹھے کرانا چاہتی ہے۔ترکیہ نے پاکستان کو سیلاب میں جو خیمے اور ٹینٹ دیا شہباز شریف وہی واپس لے گیا۔ قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں،15 دن سسرال میں رہ کر آرہا ہوں،گھبرانے والا نہیں ہوں، سچ کے ساتھ ہوں، پنڈی اصلی اور نسلی لوگوں کا شہر ہے۔

دو راتیں میرے اوپر بھاری تھیں، جن لوگوں نے ایسا کیا معاف کرتا ہوں، جن چوروں نے میرے گھر پر ڈکیتی ماری ان کو بھی معاف کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں شہباز شریف کی حکومت اس کی نہیں ہے، ہم بھی کہتے ہیں مسلم لیگ ن اور ش ساتھ نہیں ہیں،جیل کے اندر آدھا سامان چھوڑ کر آیا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close