74 سالہ بزرگ نے عمرےکیلئے جمع رقم زلزلہ متاثرین کو عطیہ کردی

اسلام آباد (پی این آئی )ترکیہ کے 74 سالہ مہمت کاکرہان نامی بزرگ نے اپنی عمرے کیلئے جمع کی گئی رقم کو زلزلہ متاثرین کیلئے عطیہ کر دیا ۔ غیر ملکی میڈیا پر مہمت کی ویڈیو سامنے آئی جس میں بزرگ کو ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کے لیے بنائے گئے کیمپ پر آکر عمرے پر جانے کے لیے جمع کی گئی رقم عطیہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس موقع پر وہ اپنے آنسوؤں پر بھی قابو نہ رکھ سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری کو رواں برس اس رقم سے عمرے پر جانا تھا تاہم زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے کی گئی اپیل پر انہوں نے رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 35 ہزار سے زائد افراد جان سے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close