جسٹس (ر) ملک محمد قیوم لاہور میں انتقال کرگئے

لاہور (پی این آئی) لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک محمد قیوم لاہور میں انتقال کرگئے۔سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم طویل عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے۔جسٹس ریٹائرڈ ملک محمد قیوم نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی تھے ۔وہ لاہور ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان کے ساتھ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ جسٹس ملک محمد قیوم کی وفات پر دکھ اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جسٹس(ر)ملک قیوم قانون کے شعبے میں ممتاز مقام رکھتے تھے۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close