پشاور میں تھانے پر شرپسندوں کا حملہ

پشاور (پی این آئی) تھانہ چمکنی پر نامعلوم شر پسندوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے ۔ پشاور پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی۔ پشاور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دستی بم پھٹنے سے تھانے میں کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close