ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھرو اور خود چوہا گھر میں چھپ گیا، وفاقی وزی رخواجہ آصف نے عمران خان پر تنقید کے نشتر برسا دیے

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا ہے،عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں، حاضر نہیں ہوسکتا۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو، خود چوہا گھر میں چھپ گیا ہے،

ورکروں کوآوازیں دے رہا ہے کہ زمان پارک پہنچو اور مجھے بچائو۔وزیر دفاع نے سابق وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں، حاضر نہیں ہوسکتا، اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹی وی پر بیٹھ کے روتے ہیں، یہ نواز شریف تھا، بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close