اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ نے 90 دن میں انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے اس حوالے سے درخواست دائر کی تھی۔ جس میں استدعا کی گئی تھی کہ ہم نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، ہماری درخواست کو سنا جائے۔ درخواست کی ابتدائی سماعت کرتے ہوئے جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ کی درخواست ہمارے سامنے نہیں ہے،
یہ انتخابات کا معاملہ ہے اس لیے ہم نے یہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ بینچ تشکیل دینے کا اختیار چیف جسٹس کے پاس ہے، یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے کہ وہ کیس سماعت کے لیے مقرر کریں یا نہ کریں کیونکہ اس کا اختیار انہی کے پاس ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں