اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر خزانہ شوکت ترین پر غداری کے مقدمے کے معاملے پر ایف آئی اے نے شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمے میں مزید پیش رفت شروع کر دی،مقدمے کے مرکزی ملزم شوکت ترین کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق اشتہاری قرار دینے کے بعد ایف آئی اے گرفتاری کے لئے اقدامات کرے گا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم شوکت ترین کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے مدد لی جائے گی،شوکت ترین کی لیک آڈیو پر انکے خلاف مقدمہ درج ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں