سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے اپنی مبینہ آڈیو کے حوالے سے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری نے اپنی مبینہ آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر میری پرویز الہی کے ساتھ گفتگو کی آڈیو پھیلائی جا رہی ہے، آڈیو میں سپریم کورٹ کے کیس پر اثر انداز ہونے سے متعلق میری پرویز الہی سے گفتگو شامل ہے، آڈیو سننے کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ جعلی ہے۔

عابد زبیری نے مزید کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ محمد خان بھٹی کا کیس لڑ رہا ہوں یہ گفتگو اس سے متعلق تھی، محمد خان بھٹی پرویز الہی کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، ان کے کیس کا سپریم کورٹ میں زیر التوا غلام محمود ڈوگر کے کیس سے کوئی تعلق نہیں۔صدر سپریم کورٹ بار نے کہا غلام محمود ڈوگر کا کیس گزشتہ سال نومبر سے دیکھ رہا ہوں، کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کیلئے قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی کی میری جدوجہد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، مبینہ آڈیو عدلیہ کی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close