پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دفتر خارجہ کا اہم اعلان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے ایٹمی پروگرام پر ڈیل کی باتوں کو سختی سے مسترد کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈی جی کا دورہ معمول کی بات ہے۔ ایٹمی پروگرام ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں آئی اے ای اے وفد کے دورہ کے موقع پر منفی خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کا مینڈیٹ سویلین ایٹمی ٹیکنالوجی تک محدود ہے جوہری پروگرام اور اثاثوں سے اس کا کوئی لینا دینا نہیں۔

سائفر اور روسی سفیر کے ایک انٹرویو سے متعلق میڈیا استفسارات پر ترجمان نے کہا سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس اور امریکی دبا کی کہانی پرانی ہے ۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان مثبت ڈائیلاگ ہو رہا ہے ، سائفر پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔ روسی سفیر کے خیالات ذاتی اور وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا چینی سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کیلئے سروسز جاری رہیں گی،صرف قونصلر ہال بند کیا گیا ہیجس میں صرف چینی شہریوں کو سروسز فراہم کی جاتی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close