میں آپکو معاف کرتا ہوں، شیخ رشید کا جیل سے رہا ہوتے ہی بڑا اعلان

راولپنڈی (پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ راولپنڈی غیر مندوںکا شہر ہے ، یہاں اصلی اور نسلی لوگ رہتے ہیں ، ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دس دن سسرال رہ کر آ رہا ہوں ، ماضی میں سات سال جیل کاٹی ہے۔

جیل سے باہر آکر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے شہباز شریف کی حکومت میری نہیں ، ہم بھی یہ ہی کہتے تھے کہ ن اور ش ایک نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے دن رات کام کرتا ہوں ، دن دن میں کام کیا کریں ، رات والے کام چھوڑ دیں ، اس حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کا برا حال کردیا ہے ، میں نے ماضی میں بھی برسر اقتدار لوگوں کو گرایا ، شہباز شریف کس کھیت کی مولی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ میں اپنا آدھا سامان جیل میں چھوڑ کر آیا ہوں ، اگر جیل بھر و تحریک کی کال آئے گی تو سب سے پہلے میں جیل جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں دو دن مجھ پر بہت بھاری تھے ، میں بڑا آدمی ہوں ، میرا ظرف بڑا ہے ، معاف کرنا سب سے بڑی کوالٹی ہے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اب اس ملک کو صرف عدلیہ بچا سکتی ہے اور کوئی نہیں بچا سکتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close