عثمان بزدار کو عدالت نے ریلیف دے دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے جہاں سماعت کے دوران ان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے عثمان بزدار کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے،گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے عثمان بزدار کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں عبوری ضمانت دے دی اور نیب کو 27 فروری تک سابق وزیراعلیٰ کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے عثمان بزدار کو 5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close