شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کے الزام میں گرفتار سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے درخواستِ ضمانت پر کچھ دیر قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

دورانِ سماعت شیخ رشید کے وکیل سلمان اکرم راجہ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون اور ایس ایچ او آبپارہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close