اسلام آباد (پی این آئی) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاک آرمی کے خلاف پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی کے خلاف ایک گھناؤنی مہم سوشل میڈیا پرچلائی جارہی ہے۔
جو سراسر جھوٹ اور گھٹیا پروپیگنڈا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان آرمی کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈا مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ادارے نے پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں کرپشن کا اصل چارٹ جاری کردیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واضح طور پر پاکستان آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ اورجعلی معلومات مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان آرمی کے خلاف ایک گھناؤنی مہم سوشل میڈیا پرچلائی جارہی ہے۔ ۔۔ کہ جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنشینل کا نام لے کر آرمی کوکرپٹ ترین ادارہ دکھایا جارہا ہے جو سراسر جھوٹ اور گھٹیا پروپیگنڈا ہے۔ ایف آئی اے اس معاملہ کو دیکھے اور ذمہ داران کے خلاف الیکٹرونک کرائم ایکٹ بیس کے تحت سخت ایکشن لے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے شعبہ جات میں کرپشن کی شرح کا اصل اور درست سروے چارٹ بھی شئیر کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پولیس کے محکمہ میں 36 فیصد کرپشن کی شرح ہے۔ منتخب نمائندوں میں 36 فیصد کرپشن جبکہ سرکاری حکام میں یہ شرح 35 فیصد ہے۔ بزنس سیکٹر میں 34 فیصد، لوکل گونرمنٹ میں 33 فیصد اور ٹیکس آفیشل میں بتیس فیصد تک سروے کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں