رانا ثنا اللہ کے عمران خان پر سنگین الزامات، بڑا چیلنج بھی کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کوکین اور آئس کا نشہ کرتے ہیں ، ہم چاہیں تو ان پر مقدمہ بنا سکتے ہیں ۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا بلڈ ٹیسٹ کروایا جائے اگر میرا دعویٰ غلط نکلا تو میں اپنے عہدے دے استعفیٰ دے دوں گا۔

میں عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جس کے لیے مجھے صرف وزیر اعظم سے اجازت چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ یا سڑکیں بند کی گئیں تو میں ان کی ’’اسی کی تسی‘‘ کردوں گا، یہ لوگ ایسی کوئی بھی حرکت کرنے سے پہلے 25مئی اور 26نومبر کو یادرکھیں۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شوکت ترین نے عمران خان کے کہنے پر ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی سازش کی ، ہمیں ووٹ کے ذریعے عمران خان جیسے فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close