الیکشن کمیشن کا بھی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد کے پاس متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن جسٹس جواد کو رپورٹ بھی پیش کرے گا، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ مانگ رکھی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن رپورٹ میں گور نر کے ساتھ مشاورت اور اپنا مئوقف بھی دے گا،

گور نر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کر دیا، آرٹیکل 105 کے تحت الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کا کام ہے۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کا مئوقف ہے انہوں نے اسمبلی نہیں توڑی اس لئے الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے، الیکشن کمیشن کے پاس انتخابات کی ازخود تاریخ دینے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن کو جب تاریخ ملے گی ایک ہفتے میں شیڈول جاری کردے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close