عمران خان پر حملے کا تفتیشی ریکارڈ غائب ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان پر حملے کا تفتیشی ریکارڈ غائب ہوگیا۔۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے ویجیلنس سیل سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کا تفتیشی ریکارڈ غائب ہو گیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق ڈائریکٹر ویجیلنس سیل انور شاہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے ممبر تھے۔

سابق ڈائریکٹر ویجیلنس انور شاہ معطل ہو چکے ہیں۔عمران خان پر حملے کے ریکارڈ کے علاوہ ویجیلنس سیل سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف جاری تحقیقات کا ریکارڈ بھی غائب ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close