اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ایک اور توسیع کے خواہش مند تھے اور بہت سی جماعتوں کے لوگ انہیں توسیع دینے کے حق میں تھے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ( ن) لیگ سمیت کئی جماعتوں کے بہت سے لوگ جنرل (ر) باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے حق میں تھے۔
مسلم لیگ( ن) میں نواز شریف کے علاوہ وہ واحد آدمی تھے جو توسیع کے خلاف تھے، توسیع نہ دینے کی صورت میں مارشل لاء لگانے کی دھمکی کا انہیں علم نہیں۔ انہوں نے 2018ء میں قمر جاوید باجوہ سے کہا تھا کہ اگر توسیع لی تو عزت نہیں رہے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری سنجیدہ نوعیت کی ہے، ان کا ایک پروسیجر ہوچکا ہے جب کہ ایک اور پروسیجر ہونا باقی ہے، ان کا پروسیجر جیسے ہی مکمل ہوگا تو وہ وطن واپس آجائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں