عمران خان کا ازخود گرفتاری دینے کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک میں اپنی گرفتاری بھی دینے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں غیر ملکی نشریاتی اداروں کے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں شروع ہوں گی تو میں گرفتاری دے دوں گا، حکومت آئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی پر اتر آئی ہے، ان کی کوشش ہے مجھے گرفتار کر کے نااہل کیا جائے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ جنرل باجوہ کے دور میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی، صرف عوام ہی عدالتوں اور اداروں کو مضبوط رکھ سکتے ہیں، اسی لیے ہم نے الیکشن کیلئے حکومتوں کی قربانی دی، یہ ڈرے ہوئے ہیں کہ عوام منڈیٹ والی حکومت لے آئیں گے لیکن اگر الیکشن نہ ہوئے تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ جب آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہوتا، مریم نواز اور ن لیگ کا سوشل میڈیا عدالتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے، مریم نوازنے عدلیہ پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا، اسے کوئی نہیں پوچھ رہا۔

بعد ازاں ویڈیو لنک پر عوام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کے پشت پناہ سمجھ لیں کہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں، ڈار بڑی بڑھکیں مارتا تھا، یہ کینسر کا علاج ڈسپرین سے کررہے ہیں، آئی ایم ایف کے قرضے حل نہیں ہے، الیکشن کے سوا کوئی حل نہیں ہے، آج میں نے قوم سے بات کرنے کی اس لئے ضرورت سمجھی کہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا گیا ہے، منی بجٹ سے عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھنے لگا ہے، یہ جو ہورہا ہے یہ ہونا ہی تھا، ملک کے مسئلوں کا حل الیکشن ہے، عوام کے مینڈیٹ سے حکومت آئے اور وہ فیصلے کرے، اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے، پاکستان میں الیکشن نہیں ہوئے تو ملک دیوالیہ ہوجائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری حکومت ہٹائی گئی تو میں نے کہا تھا کہ نئی حکومت ملک کو سنبھال نہیں سکے گی۔ دس گیارہ مہینے میں پاکستان کہاں سے کہاں چلا گیا ہے، میں آج کہنا چاہتا ہوں کہ آئی معاہدہ بھی ہوجائے تو مشکلات میں کمی نہیں آئے گی، ہمارے دور میں قرضے واپس کرنے کا چانس 5فیصد تھا، یعنی ڈیفالٹ کا چانس 5 فیصد تھا۔

آج فچ کے مطابق ہم سری لنکا کی اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں، کسی ملک نے پاکستان کو قرضے نہیں دینے، باہر سے کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، مزید مشکلات بڑھیں گی، میں بات کررہا ہوں کہ تنخواہ دار اور عوام طبقہ مشکلات سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پی ڈی ایم نے مہنگائی مارچ کئے، ہم نے پیٹرول کی قیمت چار روپے بڑھائی تو کہا گیا پیٹرول بم گر گیا ہے، آٹا ہمارے دور میں 60روپے آج 135، گھی380سے 600 روپے فی کلو پہنچ گیا ہے، چکن 335سے 700روپے تک پہنچ گیا، دالیں250سے 400روپے فی کلو ہوگئی ہیں، یوریا1668سے 3ہزار ہوگیا ہے، سیمنٹ 865سے 1062روپے، سریا 2لاکھ ٹن سے 3لاکھ پانچ ہزار ٹن پر چلا گیا ہے، امپورٹس پر پابندی لگانے سے ادویات کی قلت ہوگئی ہے، اب نیا بجٹ آگیا ہے، جو بل 3ہزار تھا وہ چار ہزار ہوجائے گا، سیلز ٹیکس تمام اشیاء پر بڑھا دیا ہے، سریا سیمنٹ فیکٹریوں کو گیس کی قیمت 14فیصد بڑھا دی ہے، کھاد کی بوری 375روپے کا اضافہ ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close