لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو پیش ہونے کی مہلت دیدی

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانت کے لیے عمران خان کوکل صبح9بجے تک عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دے دی ۔ اس سے قبل ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے آج رات 8بجے تک کا وقت دیا تھا تاہم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

عمران خا ن کے وکیل نے ہائیکورٹ میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو ڈاکٹر نے چلنے سے منع کیا ہے جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو روز ٹی وی پر دیکھتے ہیں ، ہم نے عمران خان کو چلنے کے لیے نہیں کہا اگر عمران خان چل نہیں سکتے تو سٹیچر پر عدالت آجائیں ۔ اس موقع پر وکیل کی جانب سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی بھی درخواست کی گئی جو کہ عدالت کی جانب سے مسترد کردی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close