عمران خان کا لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ضمانت کے حصول کے لیے عدالت میں پیش نہ ہونے کافیصلہ کیا ہے ، سابق وزیر اعظم نے حفاظتی ضمانت کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی ، عدالت نے عمران خان کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہیں تو آئی جی پنجاب انہیں سیکیورٹی فراہم کریں اور اگر وہ چل نہیں سکتے تو انہیں ایمبولینس میں لے کر آیا جائے۔ لاہور ہائیکور کا کہنا تھاکہ عمران خان ماضی میں متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا گیا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close