مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ، پارلیمنٹ میں پیش منی بجٹ سے متعلق عمران خان کا ردِعمل آگیا

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کیا جانیوالا ”منی بجٹ “ مسترد کردیا ہے ۔عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ میں بجٹ کی مخالفت کرگی تاہم صدر عارف علوی بجٹ کی راہ میں روکاوٹ نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جانب سے ہماری حکومت پر مہنگائی کی وجہ سے شدید تنقید کی گئی ، پٹرول چار روپے مہنگا ہونے پر تمام جماعتوں نے لانگ مارچ بھی کیے ، اب جبکہ یہ خود حکومت میں آئے ہیں تو مہنگائی ختم کرنے کا روڈ میپ دینے کی بجائے انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ آئی ایم ایف سے قسط ملنے کے بعد حالات بہتر ہوجائیں گے ، ملک میں سیاسی استحکام آنے تک معاشی استحکام ممکن نہیں ہے اور سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے ، حکومت کی پشت پناہی کرنے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں