کیا کچھ مہنگا ہونے جارہا ہے؟ حکومت نے منی بجٹ کے نام پر مہنگائی کا بم گر ادیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس میں ٹیکسوں میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی بجٹ پیش کیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف سے طے ہوا ہے کہ 170 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔

انہوں نے عوام کو سادگی اپنانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھاکر 17 سے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ جنرل اشیا پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ شادی ہالز کی تقریبات کے بلوں پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں اضافے کی بھی تجویز ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق سیمنٹ پر 50 پیسے فی کلو ٹیکس عائد کرنے جب کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ڈیڑھ سے دو روپے کلو کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ 500 ڈالر سے زائد کے درآمدی موبائل فونز پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں