اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزراء نے بغیر تنخواہ کے کام کر نے کا فیصلہ کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزرا بغیر تنخواہ کام کریں گے، مسلم لیگ (ن) کے وزرا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بغیر تنخواہ کام کرنے کا کہا۔وزراء نے یہ فیصلہ ملک کو درپیش معاشی مشکل حالات کے پیش نظر قومی جذبے کے تحت کیا۔
بارہ وفاقی وزراء کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے ،تین وزرائے مملکت کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزرا، وزرا مملکت رضاکارانہ بنیادوں پر کام کریں گے ، وزیراعظم پہلے ہی 14معاونین خصوصی کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرچکے ہیں ،ملک کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں کابینہ کے ارکان بلامعاوضہ کام کریں گے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں