ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت نے عمران خان کو ایک گھنٹے بعد پیش ہونے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آج ساڑھے تین بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔یہ بات اہم ہے کہ عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آج تک عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان آج بھی پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کر دی جائے گی۔تاہم عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کی گئی۔

آج عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کی تھی۔دوران سماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی، شبلی فراز اور فیصل جاوید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close