حکومت پر اعتبار نہیں۔۔۔ وہ رکن قومی اسمبلی جس نے ترکیہ زلزلہ فنڈمیں ایک ماہ کی تنخواہ دینے سے انکارکردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کو دینےکا اعلان کردیا تاہم متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الکبر چترالی نے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حکومت پر اعتماد نہیں، اپنی تنخواہ اپنی جماعت کی فلاحی تنظیم کو دوں گا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا جس میں ارکان نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کو دینے کا اعلان کیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایک ماہ کی تنخواہ زلزلہ متاثرین کودینےکی رولنگ دی جس پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے اسپیکر کو تنخواہ دینے سے انکار کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close