عمران خان نے ابھی جنرل (ر) باجوہ کومکمل ایکسپوز نہیں کیا، ان کے پاس سابق آرمی چیف کی آڈیوز موجود ہیں، حامد میر کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس جنرل (ر)باجوہ کے آڈیوز موجود ہیں ۔ ان کی جانب سے سابق آرمی چیف کے 10فیصد معاملات بھی سامنے نہیں لائے گئے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر کاکہنا تھا کہ جنرل (ر)باجوہ صرف صحافیوں سے نہیں بلکہ سیاستدانوں سے بھی ملاقات کررہے ہیں اور اپنا موقف پیش کررہے ہیں ، دوسری جانب عمران خان نے بھی ایک فہرست تیا ر کرلی ہے

کہ جنرل(ر) باجوہ کے کون کون سے معاملات سامنے لانے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر)باجوہ کے ساتھ موجود لوگوں نے ہی ان کی آڈیوز ریکارڈ کرکے عمران خان کے حوالے کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کل عمران خان نجی محفلوں میں کہہ رہے ہیں کہ میں جنرل (ر)باجوہ کو اتنا ایکسپوز کروں گا کہ لوگ بھٹو اور الطاف حسین کو بھول جائیں گے ۔ عمران خان کی جنرل (ر)باجوہ سے متعلق پالیسی ” ہم تو ڈوبے ہیں صنم ۔۔۔تم کو بھی لے ڈوبیں گے“ والی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close