اسلام آباد (پی این آئی) کابینہ اجلاس میں 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کابینہ کی جانب سے 18 نئی ادویات کی قیمتوں کو فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
ادویات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ فکس ہونے والی ادویات کی قیمت بھارت اور بنگلادیش سے کم ہیں، ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز نافذ کرنے اور گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے کابینہ اراکین کو بریفنگ دی گئی۔وفاقی کابینہ نے 170ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی منظوری دیدی جبکہ کابینہ نے ٹیکس قوانین بلز2023کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی اور سینٹ کا اجلاس 15 فروری بروز بدھ کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس ایک ایک گھنٹے کے وقفے سے بلائے جائیں گے۔ پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل پیش کر کے فوری منظور کروایا جائے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے ایک گھنٹہ بعد سینٹ اجلاس میں بھی ٹیکس قوانین بل پیش کر دیاجائے گا۔علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی. وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ لگژری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر پاور ڈویژن کی رپورٹ پیش کی گئی اور اراکین کو بریفنگ دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی سے رولز معطل کر کے ٹیکس قوانین ترمیمی بل فوری منظور کرایا جائے گا جبکہ سینٹ میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل سفارشات کیلئے پیش کیا جائے گا۔حکومت اکثریت کے بل بوتے پرسینٹ میں بھی رولز معطل کر کے قرارداد منظور کرائے گی۔ سینٹ سے ٹیکس قوانین ترمیمی بل جیسا ہے کی بنیاد پر منظور ہے کی قرارداد پاس کرائی جائے گی۔ کابینہ نے کفایت شعاری سے متعلق اقدامات کی بھی منظوری دی جس کے تحت کابینہ اراکین کی تعداد کو کم اور سرکاری اخراجات کو مختصر کیا جائے گا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی جانے والی کفایت شعاری کمیٹی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں کو پندرہ فیصد کم کرنے، پانچ لاکھ سے زائد پنشن ادائیگی اور بیوروکریٹس ، ججز مسلح افواج کو ایک سے زائد پلاٹس نہ دینے کی سفارش کردی۔وفاقی کابینہ نے جسٹس (ر) ناصر کھوسہ کی سربراہی میں کفایت شعاری کمیٹی کی تجاویز کی منظوری دی۔ کمیٹی کی تجویز پر کابینہ کا حجم کم کر کے اسے 30 ارکان تک محدود کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں