ضمنی الیکشن، جنوبی پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جنوبی پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے جنوبی پنجاب کے سابقہ ارکان پنجاب اسمبلی کو ہی دوبارہ انہی کی نشستوں پر میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی پنجاب سے پارٹی بیانیہ کا ساتھ دینے والے ارکان پنجاب اسمبلی ہی آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے تاہم جنوبی پنجاب سے 2018 کے الیکشن میں ناکام رہ جانے والے امیدواروں پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہارنے والوں حلقوں سے اچھے امیدواروں کے لیے سروے پر کام شروع کردیا گیا ہے، چیئرمین عمران خان نے ان حلقوں میں سروے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کا پارلیمانی بورڈ آئندہ چند روز میں سروے مکمل کرکے رپورٹ عمران خان کو پیش کرے گا، سروے کی روشنی پارٹی عمران خان ہی ٹکٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close